ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سدھارتھ شکلا اور شہناز گل ’بگ باس‘ میں ملے اور دونوں میں بہت قربت دیکھنے میں رہی۔ تاہم دونوں ہی ایک دوسرے کے ساتھ تعلق کا اعتراف کرنے سے گریز کرتے رہے اور ایک دوسرے کو اپنا قریبی دوست قرار دیتے رہے۔سدھارتھ کی موت پر شہناز گل انتہائی دل گرفتہ نظر آئیں۔ ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت وائرل رہی جس میں شہناز گل سدھارتھ کی آخری رسومات کے لیے آتی ہیں اور پاپارازی ان کے ساتھ دھکم پیل کر رہے ہوتے ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ زریں خان نے اس غیرانسانی روئیے پر پاپارازیوں کو انتہائی کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا ہے۔