ڈھاکہ(نمائندہ خصوصی) دورہ بنگلہ دیش پر موجود نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تیسرے ٹی 20 میچ میں بنگال ٹائیگرز کو جیت کے لئے 129رنز کا ہدف دے دیا،نیوز ی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 128سکور بنائے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں فن ایلن ، رایچن روندرا ، ول یونگ ، ٹام لیتھم (کپتان+وکٹ کیپر)، کولن ڈی گرینڈ ہوم ، ہینری نکولس ، ٹام بلنڈل، کول میک کونچے، سکاٹ کگلینج ، اعجاز پٹیل ، جیکب ڈیفی شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کی ٹیم میں محمد نعیم ، لٹن داس ، شکیب الحسن ، مشفیق الرحیم ، محمد اللہ (کپتان) عفیف حسین ، نور اللہ حسن ( وکٹ کیپر) مہدی حسن ، محمد سیف الدین ، نسیم احمد ، مستفیض الرحمان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ میزبان ٹیم بنگلہ دیش کو پانچ میچز کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل ہے۔
تیسر ا ٹی 20،کیویز نے بنگال ٹائیگرز کو 129رنزکا ہدف دے دیا
