• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بابراعظم سکواڈ سے نا خوش، دراصل کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت کے معاملے پر کیا ہوا تھا ؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Sep 7, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)دو روز قبل چیف سلیکٹر وسیم خان کی جانب سے نیوزی لینڈ، انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کیا گیا جس کے بعد سے روز نئے نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں جبکہ مصباح الحق کے علاوہ وقار یونس بھی اس کے بعد عہدہ چھوڑ چکے ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے منتخب کیئے گئے سکواڈ پر کافی ناخوش ہیں ، بابراعظم نے جن کھلاڑیوں کی سلیکشن کی تھی اسے رمیز راجہ نے بدل ڈالا اور اپنی مرضی سے کھلاڑی شامل کر دیئے ۔بابراعظم نے شرجیل، فخر زمان، فہیم اشرف اور عثمان قادر کا نام سکواڈ میں شامل کیا تھا لیکن جب چیف سلیکٹر نے ٹیم کا اعلان کیا تو وہ سکواڈ بابراعظم کے ساتھ مشاور ت سے بنائے گئے سکواڈ سے مختلف تھا ۔
رمیز راجہ نے بابراعظم کی جانب سے بنائے گئے سکواڈ میں تبدیلیاں کیں، انہوں نے شرجیل ، فخر زمان، فہیم اشرف اور عثمان قادر کا نام سکواڈ سے نکالتے ہوئے ان کی جگہ آصف علی ، خوشدل شاہ، اعظم خان اور صہیب کا نام شامل کر دیا ۔رمیز راجہ کی جانب سے بنائے گئے سکواڈ پر بابراعظم ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ شکوہ کرتے ہوئے بھی دکھائی دیئے ۔رمیز راجہ نے بابراعظم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بہترین سکواڈ بنا کر دیا ہے ۔رمیز راجہ کا کہناتھا کہ تینوں کھلاڑیوں کی ایک سال سے کوئی پرفارمنس نہیں ہے ۔
درحقیقت جو سکواڈ بابراعظم نے چیف سلیکٹر اور رمیز راجہ سے مشاورت کے بعد منتخب کیا تھا جب سکواڈ کا اعلان کیا گیا تو وہ اس سے مختلف تھا جس پر بابراعظم ناخوش نظر آئے ۔