• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وہ نوجوان پاکستانی اداکار جس نے مادھوری کیساتھ فلم کیلئے 9آڈیشن دیئے لیکن پھر بھی بھارت کیوں نہ جاسکے؟ ایک عرصہ بعد خود ہی بول پڑے

Sep 19, 2021

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں جاندار اداکاری کے سبب اپنے نام کی دھاک بٹھانے والے اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سدا بہار اداکارہ مادھوری کے ساتھ فلم کی پیشکش کی گئی تھی، آڈیشن بھی دیئے لیکن اس وقت کسی کا بھارت کا ویزا نہیں لگ رہا تھا، وشال بھاردواج خود دہلی گئے اور انہوں نے میرے ویزے کیلئے کوششیں کیں لیکن ناکام رہے۔
ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم ساز ‘وِشال بھاردواج’ سے میری بات چیت جاری تھی، انہوں نے مجھ سے کہا کہ فلم میں ایک کردار کیلئے میرا دوست کاسٹنگ ڈائریکٹر ‘ہنی تھرن’ آپ کا آڈیشن لینا چاہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2014 کی فلم ‘ڈیڑھ عشقیہ’ میں انہیں نواب کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی، جس کیلئے ان کے 9 آڈیشن لیے گئے جن میں وہ کامیاب ہوئے۔
اس فلم میں ارشد وارثی سمیت نصیرالدین شاہ بھی موجود تھے۔ اگر انسان ایسے لوگوں کے درمیان کام کرتا ہے تو اس کی صلاحیتیں مزید نکھر کے سامنے آتی ہیں۔
دوران انٹرویو اداکار نے کہا کہ صرف ویزا کی وجہ سے میں وہ فلم نہیں کرسکا جس کا مجھے کافی ملال ہے۔ لیکن اب میں صبر کرکے آگے بڑھ چکا ہوں۔ میں نے ایک فنکار کی حیثیت سے ہمیشہ مادھوری کی عزت کی ہے، وہ بہت اچھا کام کرتی ہیں۔