لندن (نمائندہ خصوصی)نیوزی لینڈ کی وویمن ٹیم کو دورہ انگلینڈ کے دوران ’ بم ‘ کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کی تصدیق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہناتھا کہ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کو دھمکی آمیزای میلز موصول ہوئی ہیں جو کہ نیوزی لینڈ کرکٹ سے متعلق تھیں۔منگل کے روز لیسٹر میں انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچ سے قبل دھمکی ملنے کے بعد نیوزی لینڈ وویمن کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹ بڑھا دی گئی ہے ۔
ویب سائٹ ”کرک انفو “ کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم مینجمنٹ کے رکن کی جانب سے بتایا گیا کہ انہیں ٹیم کے ہوٹل میں بم لگانے کی دھمکی دی گئی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہناہے کہ اس میں واضح طور پر وویمن ٹیم کا حوالہ نہیں دیا گیاہے ، تاہم اس دھمکی کو سنجیدہ لیا گیا اور تحقیقات کی گئیں جس میں اس دھمکی کو قابل اعتماد نہیں سمجھا گیا ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم میچ کھیلنے کیلئے لیسٹر پہنچ چکی ہے جبکہ انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل ہے ۔
انگلینڈ میں موجود نیوزی لینڈ وویمن کرکٹ ٹیم کو دھمکیوں بھری ای میلز موصول ، حیران کن خبر آ گئی
