• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فحش فلموں کے کیس میں گرفتار شلپا شیٹھی کے شوہر کو ضمانت مل گئی

Sep 21, 2021

ممبئی(نمائندہ خصوصی)بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے کیس میں ضمانت مل گئی۔گزشتہ دنوں ممبئی پولیس نے شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی مقامی عدالت نے راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے کے کیس میں ضمانت منظور کرلی ہے۔عدالت نے اداکارہ کے شوہر کو 50 ہزار بھارتی روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور ساتھ ہی ان پر مقامی پولیس کو بتائے بغیر شہر چھوڑنے پر پابندی لگادی ہے۔