• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے معروف بلے باز کے خلاف اینٹی کرپشن قوانین کے تحت کارروائی شروع کردی

Sep 23, 2021

دبئی(نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈین کرکٹر مارلون سیموئلز کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کردیا۔
آئی سی سی اعلامیے کے مطابق مارلون سیموئلز کو ٹی ٹین لیگ میں چار مختلف شقوں کی خلاف ورزی پر چارج کیا گیا۔سیموئلز پر مراعات وصول کرنے اور تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر چارج کیا گیا ہے۔ سیموئلز کے پاس الزامات کا جواب دینے کے لیے 14 روز کا وقت ہے