• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیشنل ٹی 20 کپ آج سے شروع ہوگا، پہلے میچ میں کونسی ٹیمیں مدمقابل ہونگی؟ آپ بھی جانیں

Sep 23, 2021

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کا نیشنل ٹی 20 کپ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کا پہلا میچ بلوچستان اور نادرن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔پہلے روز دو میچز کھیلے جائیں گے دوسرا میچ خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔نیشنل ٹی 20 کپ میں مجموعی طور پر چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔
نیشنل ٹی 20 کے ابتدائی میچز راولپنڈی میں کھیلیں جائیں گے جبکہ سیمی فائنل اور فائنل سمیت آٹھ میچز لاہور میں کھیلیں جائیں گے۔نیشل ٹی 20 کپ کے دوران ایس او پیز کے تحت شائقین کو بھی گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔