• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

Oct 1, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، قاسم سوری نے الیکشن ٹربیونل فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی،اپیل نعیم بخاری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں میرے موکل سے منسوب نہیں کی جا سکتیں،الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیل کو کل سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ۔واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے این اے 265 کوئٹہ ٹو میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیاتھا۔