• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹانک کے علاقہ ڈبرہ میں آج ہونے والے افسوسناک واقعہ میں کیپٹن سکندر شہید ہوگئے

Sep 30, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان: ٹانک کے علاقہ ڈبرہ میں آج ہونے والے افسوسناک واقعہ میں کیپٹن سکندر شہید ہوگئے جبکہ 2 جوان سلمان اور انور زخمی ہوئے، ڈیجیٹل میڈیا کلب اس افسوسناک واقعہ پر کیپٹن سکندر شہید کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتا ہے ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی دھرتی ماں پر اپنی جانوں کو قربان کیا اور ہم پا فوج کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہی جانوں کی وجہ سے ہم رات کو سکون سے سوتے ہیں ہم کیپٹن سکندر شہید کے لواحقین کیلئے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک انکو صبر و جمیل عطاء کریں اور شہید کے درجات بلند کرے ڈیجیٹل میڈیا کلب ملک پاکستان کی سلامتی اور بقاء کیلئے تمام اداروں اور پاک فوج کیساتھ فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کرینگے، اپنے ملک اور قوم کے لیے قربانی دینے والے تمام افسران اور جوانوں کو ڈیجیٹل میڈیا کلب خراجِ تحسین پیش کرتا ہے