• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی میں ہدف سے زیادہ وصولیاں کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی

Oct 1, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فیڈرل برانچ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے مالی سال 22-2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ہدف سے زیادہ وصولیاں کیں اور رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مالی سال 22-2021 کے دوران ایک ہزار 211 ارب کے طے شدہ ہدف کی بجائے کامیابی سے ایک ہزار 395 ارب روپے جمع کرنے پر میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران ہونے والی آمدن میں یہ 38 % نمو کی علامت ہے۔