• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سنگین مقدمہ میں مطلوبA کیٹگری کا مجرم اشتہاری 04سال بعد گرفتار،دیگر کارروائیوں میں منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد

Oct 1, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)سنگین مقدمہ میں مطلوبA کیٹگری کا مجرم اشتہاری 04سال بعد گرفتار،دیگر کارروائیوں میں منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمات درج،جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا،ڈی پی او محمد فیصل کامران

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس مجرمان اشتہاریوں اورمنشیات فروش اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،تھانہ بغدادالجدید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرقہ بالجبر کے مقدمہ میں ملوثA کیٹگری کے مجرم اشتہاری شیراز عرف ریاض کو 04 سال بعد گرفتارکرلیا، جبکہ تھانہ دھوڑکوٹ پولیس نے لڑائی جھگڑے (مضروب)کے مقدمہ میں ملوث کیٹگری B کے مجرمان اشتہاری محمدعمران اورسلیمان کو گرفتارکرلیا،اسی طرح غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ سول لائنز،سٹی حاصل پور،صدرحاصل پور،قائم پوراورچنی گوٹھ نے ملزمان شعیب نذیر،محمدارشد،محمدریاست خان،محمدعرفان،سیف اللہ اورمشتاق احمد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے04 عدد پسٹل30 بور اور02 عدد بندوق12 بور برآمدکرلی،شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ خیرپورٹامیوالی اورصدرحاصل پورنے ملزمان سرفراز اورمحمدشہباز کوگرفتارکرلیا جن کے قبضہ سے50 لیٹر شراب برآمدکرلی، متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، معاشر ے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔