بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی جمعہ کے روزکھلی کچہری،41 شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو لائیواحکامات جاری کیے،
متعلقہ ڈی ایس پیز کا جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اپنے سرکلز میں وزٹ،ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، مناسب حفاظتی اقدامات کرنے کے ساتھ مشکوک اشخاص پر کڑی نظر رکھیں،
انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفراقبال اعوان کی پالیسی کے پیش نظر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے جمعتہ المبارک کے روز بھی کھلی کچہری لگائی،41 شہریوں نے پولیس سے متعلقہ مسائل بیان کیے، متعلقہ افسران کو آن کال پر لائیو احکامات جاری کیے اوردرخواستوں پر دئیے گئے ٹائم میں رپورٹس بھجوانے کا حکم بھی دیا،جبکہ کھلی کچہری سے بھجوائی گئی گزشتہ درخواستوں پر فالو اپ لیا، متعلقہ افسران کی طرف سے بھجوائی جانے والی رپورٹس کا جائزہ لیا اور مناسب ہدایات جاری کیں۔مزید برآں متعلقہ ایس ڈی پی اوزنے اپنے اپنے سرکلزمیں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے ویپن اور میٹل ڈیٹیکٹرز کی ورکنگ چیک کی، اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے پولیس افسران کو میسج دیاکہ سیکیورٹی پر مامور جوان اپنی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے مورچے میں کھڑے ہو کر او ربلٹ پروف جیکٹس و ہیلمٹ کا استعمال کریں،ہم تب ہی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بناسکتے ہیں جب ہم خود حفاظتی اقدامات کو اپنائیں گے۔