• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کیا صبا قمر اور ایمان سلیمان بھارتی سیریز کا حصہ بننے جا رہی ہیں؟ شوبز انڈسٹری سے بڑی خبر

Oct 2, 2021

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت بھارت میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صبا قمر کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ ایک بار پھر بھارت میں کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ صبا قمر اور ایمان سلیمان جلد ہی بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے بننے والی ویب سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
زی فائیو کے پروڈیوسر شیلجا کجریوال کی جانب سے صبا قمر اور ایمان سلیمان کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ دونوں اداکارائیں ویب سیریز کا حصہ ہوں گی۔
ایمان سلیمان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بھارتی پروڈیوسر نے لکھا کہ آپ کو سکرین پر دیکھ کر ہمیشہ اچھا لگتا تھا، اب سیٹ پر بھی آپ کی مہارت کمال ہے۔
صبا قمر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے عرفان خان کے ساتھ فلم میں ’مٹھو‘ کے کردار کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مٹھو کے فینز کو انتظار ہے۔
اس سے قبل پروڈیوسر نے فواد خان کی تصویر شیئر کی تھی، تصویر شیئر کیے جانے کے بعد چہ مگوئیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا کہ وہ صنم سعید کے ہمراہ بھارتی ویب سیریز کا حصہ ہوں گے۔
بھارتی پروڈیوسر شیلجا کجریوال کی جانب سے اب صبا قمر اور ایمان سلیمان کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ وہ بھی ویب سیریز کا حصہ ہوں گی۔