• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ سٹی حاصل پورپولیس کی پکار15پرمن گھڑت و جھوٹی اطلاع دینے والے اور شراب فروشوں کے خلاف ایکشن، شراب برآمد

Oct 4, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ سٹی حاصل پورپولیس کی پکار15پرمن گھڑت و جھوٹی اطلاع دینے والے اور شراب فروشوں کے خلاف ایکشن، شراب برآمد،مقدمات درج،پکار15پر غلط انفارمیشن دیکر پولیس کو گمراہ کرنے سے کسی ایمرجنسی میں پھنسے شخص کی مدد میں تاخیر ہوسکتی ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، تھانہ سٹی حاصل پورپولیس نے اسی سلسلہ میں کاررروائیاں کرتے ہوئے پکار 15 پر وارداتوں کی من گھڑت اورجھوٹی اطلاع دینے والوں اورشراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعددملزمان کو پابند سلاسل کردیا، شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدفاروق اعظم، محمداشفاق اورمحمدجنید کو گرفتارکرلیا، جن کے قبضہ سے86 لیٹر شراب برآمدکرلی جبکہ پکار 15 پرالگ الگ سرقہ بالجر کی من گھڑت اورجھوٹی کال کرنے ملزمان منظور احمد اورمحمدحنیف کو ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا، تھانہ سٹی حاصل پورپولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص جب پکار15 پر غیر ضروری اور جھوٹی کال کرتا ہے تو اس سے پولیس اور وسائل اس جگہ مختص ہو جاتے ہیں، جس سے کسی ضرورت مند اور ایمرجنسی میں پھنسے شخص کی مدد میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ اس قسم کے واقعات کے روک تھام کیلئے ان خلاف ایکشن لینا نہایت ضروری ہے۔