• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کا دباﺅ کام کر گیا، کویت نے پی آئی اے کے جہازوں کو آپریشن کی اجازت دیدی

Oct 4, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کا کویت آپریشن دوبارہ شروع ہو گیاہے ، ہفتہ وار دو پروازیں چلیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق کویت نے پاکستانی جہازوں اور پائلٹس پر خود ساختہ پابندی لگا رکھی تھی ، پابندی کے باعث قومی ایئر لائن کویت نہیں جا سکتی، حکومت سی اے اے کے دباﺅ پر پی آئی اے کو کویت آپریشن کی اجازت ملی، پی آئی اے آپریشن کا آغاز ہفتہ وار دو پروازوں سے کر رہاہے ۔