• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹی 20 کرکٹ، کامیاب کپتانوں کی لسٹ میں سرفراز احمد نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

Oct 5, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) سندھ کے کپتان ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان بن گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور نیشنل ٹی 20 کپ میں سندھ کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کے کامیاب ترین کپتان بن گئے ہیں۔سرفراز احمد نے شعیب ملک اور مصباح الحق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سرفراز احمد نے بطور کپتان 140 میچوں میں سے 86 میں کامیابی حاصل کی جس کی شرح 61.4 فیصد ہے۔شعیب ملک نے مختلف فرنچائزز کی کپتانی کی اور 85 فتوحات سمیٹیں۔
واضح رہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد سندھ کی ٹیم چھ میچوں میں سے چار میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔