کراچی (نمائندہ خصوصی)لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کا جسد خاکی کراچی ایدھی سنٹر سے گھر منتقل کر دیا گیا جبکہ انکی نماز جنازہ آج سہ پہر تین بجے عمر شریف پارک کلفٹن میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں ہو گی ۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق عمر شریف کا جسد خاکی ترکش ائیر لائن ٹی کے 708کے ذریعے کراچی پہنچایا گیا ، ان کی بیوہ زرین غزل جسد خاکی کے ہمراہ پاکستان پہنچیں ،جرمنی میں پاکستانی قونصل جنرل امجد علی بھی میت کے ہمراہ کراچی پہنچے ۔
کراچی ائیرپورٹ کارگو ٹرمینل پر جسد خاکی بیٹوں کے حوالے کیا گیا ، وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی بھی کارگو ٹرمینل پہنچے ، جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کے بیٹوں کے حوالے کیا گیا ۔
لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کا جسد خاکی کراچی ایدھی سنٹر سے گھر منتقل کر دیا گیا
