• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کو ہریتھک روشن نے تہلکہ خیز مشورہ دے دیا

Oct 8, 2021

ممبئی(نمائندہ خصوصی)بھارتی اداکار ہریتھک روشن نے بالی ووڈ کنگ خان کے بیٹے آریان خان کو اس کڑے وقت میں ڈٹے رہنے اور حوصلہ رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہر اس چیز کو کھلے دل سے قبول کرنا جو آپ نے تجربات کر رکھے ہیں۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر ہریتھک روشن نے آریان خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے زندگی بالکل غیر یقینی ہے مگر خدا بہت رحیم ہے، وہ مضبوط افراد کو ہی مشکلات سے دو چار کرتا ہے کیوں کہ مضبوط لوگ ہی مشکلات کا سامنا کر سکتے ہیں، اسی لیے آپ کو مشکل وقت دکھایا جا رہا ہے۔
ہریتھک روشن نے لکھا کہ انہیں آریان خان پر یقین ہے کہ وہ ان مشکلات کو اچھے طریقے سے حل کر لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے اس وقت آریان کنفیوز، غصے اور بے یارو مددگار ہوں گے، یہ سب مشکلات آپ کے اندر کے ہیرو کو مسخ کرنے کے لیے آئی ہیں مگر آپ خود کو کمزور نہ محسوس کرنا اور نہ ہی خود کو کمزور پڑنے دینا، ڈٹ کر ان مشکلات کا سامنا کرنا اور ہر اس چیز کو کھلے دل سے قبول کرنا جو آپ نے تجربات کر رکھے ہیں۔ہریتھک روشن کا اپنی پوسٹ میں مزید لکھنا تھا کہ آریان خان ان مشکلات کے دنوں کو یاد رکھیں اور خوش دلی سے انہیں قبول کریں، اپنے اندر کے تذبذب کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں، یقیناً سیاہ دن کے بعد روشن دن آئیں گے، وہ ہمیشہ آریان خان کے ساتھ ہیں اور ان سے محبت کرتے ہیں۔