• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ سٹی یزمان پولیس کی کارروائی،نقب زنی وچوری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان گرفتار

Oct 8, 2021

بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے)تھانہ سٹی یزمان پولیس کی کارروائی،نقب زنی وچوری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی موبائل فون برآمد،برآمدشدہ مال،مالکان کے حوالے، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچا نے کے لیے بہاولپور پولیس جرائم بر خلاف مال کے ملزمان کو گرفتار اور مال مسروقہ برآمد ہ مالکان کے حوالے کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر بہاول پورپولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ایس ایچ اوتھانہ سٹی یزمان اوران کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کاسہارا لیتے ہوئے نقب زنی و چوری کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔گرفتارملزمان میں ریحان اورآفاق شامل ہیں،جوکہ تھانہ سٹی یزمان کی حدودمیں گھروں میں وارداتیں کرتے تھے،گرفتارملزمان کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیتی متعددموبائل فونز برآمدکرلیے،ڈی ایس پی سرکل یزمان نے برآمدشدہ موبائل فون کو اصل مالکان کے حوالے کیے،جنہوں نے تھانہ سٹی یزمان پولیس کی کارکردگی کو سراہا اورنیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ڈی پی او نے ایس ایچ اوتھانہ سٹی یزمان اوران کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہااورشاباش دی۔ڈی پی اونے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بہاولپور پولیس جرائم بر خلاف مال کے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مال مسروقہ برآمد کر رہی ہے،تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جا سکے اور پولیس پر مزید اعتماد بحال ہو،آئندہ بھی ایسے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔