بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) ڈی پی او محمد فیصل کامران نے جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد و امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کی، ڈیوٹی پر مامور افسران وملازمان کو ملکی حالات کے پیش نظر الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی، تمام شہریوں کی سیکیورٹی ہمارے لیے یکساں اہمیت کی حامل ہے،ضلع میں امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے، ڈی پی او
انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال کے جمعتہ المبارک کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او محمد فیصل کامران نے مساجد،امام بارگاہوں میں نمازیوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے، ڈیوٹی چیک کرنے کے لیے خودنکلے،مساجدوامام بارگاہوں پرمامورسیکیورٹی اہلکاروں کے اسلحہ ودیگرحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اورسوالات کیے، پولیس افسران کو ملکی حالات کے پیش نظر الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دینے کی بھی ہدایت کی، تمام شہریوں کی سیکیورٹی ہمارے لیے یکساں اہمیت کی حامل ہے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہمارے لیے مقدم ہے اوربہاولپور میں امن کو برقرار رکھنا ہے تاکہ شہری اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہوئے اپنی عبادات بہترین طریقے سے ادا کر سکیں، ڈی پی او نے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں موثر گشت اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیں، ڈی پی او نے الرٹ ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کا حوصلہ بھی بڑھایا اور فرض کی ادائیگی کے حوالے سے وقت کی حساسیت بارے بریف بھی کیا۔