چیچہ وطنی(خاورعلی چوہدری سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال صادق بلوچ کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ڈاکٹرآصف کمال نے سٹی چیچہ وطنی میں چہلم کی ڈیوٹی اورجلوس کے روٹ کاجائزہ لیا۔اس موقع پر سرکل انچارج ٹریفک چیچہ وطنی امتیاز علی ڈوگر اور محرر ٹریفک چیچہ وطنی بھی موجودتھے۔انہوں نے سرکل انچارج ٹریفک کو سختی سے ہدایت کی کہ جب تک جلوس اختتام پذیر نہیں ہوتا اس وقت تک کوئی ٹریفک اہلکار اپنا ڈیوٹی پوائنٹ نہیں چھوڑے گا۔بعد ازاں انہوں نےجلوس روٹ پر کیے گئے ٹریفک انتظامات کا مکمل جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔