پشاور (نمائندہ خصوصی) خیبرپختونخوا میں ڈینگی مچھر بے قابو ہو گیا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 304 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی متاثرین کی تعداد دو ہزار 456 ہو گئی ۔
نجی ٹی وی 24 نیوزکے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے بتایا کہ صوبے میں ڈینگی سے انتقال کرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے ، ہسپتالو میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 247 مریض زیر علاج ہیں ۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 666 ہو گئی ہے ۔
محکمہ صحت کے مطابق مردان میں 27 ، صوابی میں 8 ، ہری پور میں 134 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں ڈینگی سے 94 افراد صحتیاب ہوئے ۔
خیبرپختونخوا میں ڈینگی قابو سے باہر ہونے لگا، 24 گھنٹوں میں 304 نئے کیسز سامنے آگئے
