کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) نے یورپی ممالک کیلئے چارٹرڈ فلائٹ آپریشن کو مزید وسیع کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے درخواستیں طلب کرلی ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستان کیلئے سفری سہولت میں نرمی کے بعد پی آئی اےنےطیارہ کمپنیوں سےدرخواستیں طلب کرلی ہیں ، پی آئی اے کو چارٹرڈپروازوں کیلئےسروس نومبرسےاپریل 2022 تک کیلئےدرکار ہے ، جبکہ درخواست گزار کمپنیوں کیلئے ایوی ایشن کمپنی کےپاس ایاٹاکاآپریشنل آڈٹ آپریٹرسرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے کہا گیا کہ سروس کیلئے 250 نشستوں والےجہازدرکارہوں گے، چارٹرڈ پروازیں لندن،مانچسٹر،برمنگھم،پیرس اورمیلان کیلئے اڑائی جائیں گی ۔
اسلام آباداور لاہورسےبرطانیہ اوریورپی ممالک کےدرمیان چارٹرپروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
پی آئی اے کا اہم فیصلہ ، یورپی ممالک کیلئے چارٹرڈ فلائٹ آپریشن مزید وسیع کرنے کیلئے درخواستیں طلب
