اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پنڈورا پیپرز سکینڈل میں انٹیلی جنس بیورو نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے ۔
نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق سکینڈل میں شامل 700پاکستانیوں کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ،پنڈورا پیپرز کی تحقیقات دو حصوں پر مشتمل ہے ، موجودہ یا سابقہ پبلک آفس ہولڈرز ، کاروباری شخصیات کیخلاف الگ تھلگ تحقیقات ہوں گی ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ پاکستانی شہریوں کے ملک میں کاروبار ، بینک اکاؤنٹس کی جانچ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ، تحقیقات میں ملک بھر کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور نادرا کے ادارے سے مدد لی جائے گی جس کے بعد رپورٹیں ایف آئی اے ، نیب اور ایف بی آر کو فراہم کی جائیں گی ، تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت سے براہ راست وزیر اعظم کو آگاہ رکھا جائے گا۔
پنڈورا پیپرز سکینڈل میں شامل 700پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ
