• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازجنازہ کہاں پر ادا کی جائے گی ؟ مقام سامنے آ گیا

Oct 10, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے ہیں ، ان کی نماز جنازہ آج اسلام آباد کی فیصل مسجد میں 3 بج کر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان میں 26 اگست کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ بعد ازاں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو تشویشناک حالت کے باعث کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری ہسپتال کے کوویڈ وارڈ میں داخل کردیا گیا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کورونا سے صحت مند ہونے کے بعد گھر منتقل ہو گئے تھے۔آج طبیعت خراب ہونے پر انہیں صبح آر ایل ہسپتال لایا گیا، لیکن ان کی حالت سنبھل نہ پائی اور صبح سات بجے انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کی ہے۔