• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شعیب ملک کی ورلڈ کپ سکواڈ میں انٹری ، شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا

Oct 10, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شعیب ملک کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی کا سن کر اچھا لگا۔ان کا کہنا ہے کہ شعیب ملک ایک سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں، وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ قومی کرکٹر صہیب مقصود ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ آل راونڈ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے