لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور لاہور کے صدر پرویز ملک کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق نماز جنازہ گلبرگ کالج فار بوائز قذافی سٹیڈیم گراؤنڈ میں ادا کی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مہتتم اعلیٰ جامعہ اشرفیہ مولانا فضل الرحیم نے نماز جنازہ پڑھائی، صدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف ، رانا ثناءاللہ ، احنس اقبال ، رانا مشہود ، خواجہ نذیر ، سیف الملوک کھوکھر ، ایاز صادق ، عطا اللہ تارڑ ، وحید گل ، سواتی خان ، بلال یاسین ، چودھری شہباز ، سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سمیت عوام نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی ۔
پرویز ملک کی نماز جنازہ ادا ، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سمیت عوام کی بڑی تعداد میں شرکت
