بہاول پور( نویداقبال چوہدری سے)پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس عمران نیازی کے گلے کا طوق بن چکا ہے جبکہ وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے فارن فنڈنگ خفیہ اکاونٹس کے نام نہاد انکشاف کا پروپیگنڈہ چور مچائے شور کے مترادف ہے
اور یہ دراصل پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کو لٹکانے و طوالت دینے کی بھونڈی چال ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جاٙئے کم ہے جبکہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے چیف الیکشن کمیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا جلد از جلد فیصلہ سنا کر قوم کی کٹھ پتلی وزیرعظم سے جان چھڑائیں۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کے ایک قریبی ساتھی کا ماضی میں خفیہ دورہ اسرائیل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے تاکہ فارن فنڈنگ کیس کے ثبوتوں کو غائب کیا جا سکے۔علاوہ ازیں انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر چڑھوئی کےضمنی الیکشن میں وفاقی اور آزاد کشمیر حکومت کی سرتوڑ کوشش کے باوجود پیپلزپارٹی کے امیدوار عامر یاسین چوہدری کی جیل سے تاریخ ساز کامیابی نے کٹھ پتلی حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں یہی وجہ ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم الیکٹرانگ ووٹر مشینوں کے ذریعے دھاندلی کی نئی راہیں تلاش کر رہا ہے کیونکہ آئندہ عام انتخابات میں مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے عوام پی ٹی آئی امیدواروں کی ضمانتیں تک ضبط کروا دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ نااہل وزیراعظم اور وفاقی وزراء کی نالائق ٹیم اپنی کوتاہیوں کا بوجھ اداروں پر ڈالنے کی بجائے خود اپنی ناکامیوں و نااہلیوں کا اعتراف کریں اور پریشان حال عوام کی فوراًجان چھوڑیں۔انہوں نے متنبہ کیاکہ آئندہ موسم سرما میں 15 گھنٹے سوئی گیس بندش کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جس گیس چولہے ٹھنڈے اور صنعتیں بند اور آمدرفت کا پیہ جام ہو کر رہ جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ 3 سالوں سے حکومت دانستہ انہیں غلطیوں کو دوہرا رہی ہے جس سے توانائی کے بحرانوں کو پیدا کیا جاتا رہا ہے، ایل این جی کارگو کی خریداری میں ایسی کیا سائنس کار فرما ہے کہ جو اس حکومت کو 3 سال میں سمجھ نہیں آ رہی جبکہ تاریخ میں مہنگی ترین ایل این جی خریدنے والی تباہی سرکار پر کوئی انکوائری کیوں نہیں ہو رہی؟ دانستہ گیس بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف نیب انکوائری کیوں نہیں کر رہی۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور نااہل وزیر ،مشیر قومی اداروں کی بےتوقیری کرنا بھی فوراً بند کریں اور اپنے غیرملکی آقاوُں کی خوشنودی کے لیے قومی اداروں پر وار کرکے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو کمزور کرنا چھوڑ دیں ورنہ پوری قوم احتجاج کی راہ پر گامزن کر انہیں مقام عبرت بنا دے گی۔