• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آپ ۖ کی سیرت مبارکہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے اسی لیے آپ ۖ کی ذات بابرکت نے قرآن سیکھنے اور سکھانے پر سب سے زیادہ زور دیاان خیالات کااظہار

Oct 15, 2021

بہاول پور( نویداقبال چوہدری سے) آپ ۖ کی سیرت مبارکہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے اسی لیے آپ ۖ کی ذات بابرکت نے قرآن سیکھنے اور سکھانے پر سب سے زیادہ زور دیاان خیالات کااظہار ایم پی اے ڈاکٹرافضل نے گذشتہ روز گورنمنٹ جونیئرماڈل گرلزہائی سکول میں عشرہ شان رحمت اللعالمین کے حوالہ سے ڈویژن سطح پرنعت خوانی’قرات اورتقاریر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ترجمان وزیراعلی پنجاب سمیرا ملک’میڈیم خدیجہ ماہ جبین ضلعی ایلمینٹری ایجوکیشن آفیسر بہاول پور’ رشیداحمدچیمہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری بہاول پور’اعجازخان جوئیہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکٹشن سکینڈری جنوبی پنجاب’ یاسمین راناڈویژنل ڈائریکٹر سکینڈری بہاول پورڈویژن’ نصیراحمدسیال ضلعی ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری میل بہاول پور ‘پرنسپل سکول ہذا میڈیم شاہدہ کوثرنے بھی خطاب کیاترجمان وزیراعلی پنجاب سمیراملک نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ سیرت طیبہ ہی وہ واحد راستہ ہے جس پر چل کر ہم فلاح حاصل کر سکتے ہیں لہذا ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ربیع الاول کے اس مبارک مہینے میں ہم سیرت طیبہ ۖ کا مطالعہ ضرور کریں گے۔ یاسمین راناڈویژنل ڈائریکٹر سکینڈری بہاول پورڈویژن نے کہا کہ قرآن مجید اللہ تعالی کا ودیعت کردہ ایک ایسا دستور ہے جس نے تاریخ کے ہر موڑ پر مسلمانوں کو ہدایت سے سرفراز کیا ہے ہمیں آج یہ سوچنا ہے کہ ہم بھی اپنے نوجوانوں میں وہی اعتماد پیدا کریں، جو غزوہ احزاب کے موقع پر آپ ۖ نے بھوک و پیاس سے نڈھال صحابہ میں پیدا کیا تھااس موقع پربہاول پور’بہاول نگر اور رحیم یارخان کی طالبات کے مابین نعت خوانی ‘قرات اورتقاریرکے مقابلہ جات منعقدہوئے جس میں قرات کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 12 بی سی بہاول پورکی طالبہ حافظہ رفعت حمید نے پہلی ‘ نعت خوانی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رحیم یارخاں کی طالبہ فاطمہ یعقوب نے پہلی اور تقاریرکے مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رحیم یارخان کی طالبہ اسماء اشتیاق نے پہلی پوزیشن حاصل کی طالبات میں ایم پی اے ڈاکٹرافضل’ سمیراملک نے ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے