• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اجلاس منعقد ہوا

Oct 18, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے )ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال مکوال، سی ای او ایجوکیشن ظہور احمد چوہان، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر خالد چنڑ، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد ارائیں، متعلقہ محکموں کے افسران و فوکل پرسن موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے اور اس سلسلہ میں لوگوں کا شعور اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران انسداد ڈینگی کے لیے بھرپور انداز میں خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاٹ سپاٹس سوفیصد کور کی جائیں اور ان ڈور و آؤٹ ڈور سرویلنس ٹیمیں فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پانی ایک جگہ ٹھہرنے نہ دیا جائے۔ اپنے گھر، دفاتر اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے نیز اینڈرائڈ یوزر سرگرمیوں میں مزید اضافہ کیا جائے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر خالد چنڑ نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع بھر میں یکم جنوری2021سے17اکتوبر تک ڈینگی کے1054کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے22کیسز کنفرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لیے ضلع بھر میں موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی ویکٹر سرویلنس ٹیمیں فعال ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ412 ان ڈور ٹیمیں اور108آؤٹ ڈور ٹیمیں ضلع بھر میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ان ٹیموں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں 1586 ہاٹ سپاٹس ہیں جو کہ سو فیصد کور کی گئی ہیں۔ بعدازاں ایک اور اجلاس میں ضلع بھر میں کرونا کی صورت حال اور کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں جا کر طلبہ و طالبات کی کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسی نیشن کی جائے۔