بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی او محمدفیصل کامران کی ہدایت پر12ربیع الاول عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پرسیکیورٹی کے انتظامات مکمل, سیکیورٹی پلان جاری کردیاگیا، 1300 سے زائد پولیس افسران واہلکاران سیکیورٹی پر تعینات،عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے ضلع میں بھائی چارے اورامن وامان کی فضاء کوبرقرار رکھا جائے گا، ڈی پی او۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی فول پروف سیکیورٹی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پر12ربیع الاول عیدمیلاد النبی ﷺکے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرکے الگ سے سیکیورٹی پلان جاری کیا گیاہے۔اس حوالے سے ضلع بھرمیں 73جلوس نکالے جائیں گے۔جن میں “A”کیٹیگری کے02،”B”کیٹیگری کے08 اور”C”کیٹیگری کے63جبکہ09محافل میلادمنعقد ہوگی،جن میں “B”کیٹیگری کی02 اور”C”کیٹیگری کی07 شامل ہیں۔جن پر1300سے زائدپولیس افسران واہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ ٹریفک پولیس،ایلیٹ فورس،ڈولفن اسکواڈ،محافظ اسکواڈاورپنجاب کانسیٹبلری ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔عیدمیلاد النبی ﷺکے حوالے سے نکالے جانے والے جلوسوں کے دوران ٹریفک کو رواں دواں کرنے کے لیے ٹریفک کا علیحدہ سے ڈیوٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔موجودہ ملکی صورت حال اور دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر جلوس و محفل نعت کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔جلوسوں کی100 سی سی ٹی کیمروں سے نگرانی بھی کی جائے گی۔ڈی پی اونے ضلع بھر کے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ جاری کردہ سکیورٹی پلان پر من وعن عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی مکمل تلاشی لی جائے، جلوسوں میں آنے والے راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے۔ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزڈیوٹی پر موجود افسران واہلکاران کو بریف کریں۔ دوران ڈیوٹی عوام الناس، جلوس انتظامیہ اور شرکاء سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ایلیٹ فورس اورڈولفن اسکواڈ اورمحافظ اسکواڈجلوسوں کے ارد گرداپنی گشت رکھیں۔ڈی ایس پی ٹریفک متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ذمہ دار ہونگے۔اس موقع پر پولیس لائن بہاول پو ر میں اضافی نفری سٹینڈٹو رہے گی جو کسی بھی ایمر جنسی کی صور ت میں فوری رسپانس کرے گی۔ عید میلادالنبی ﷺکے حوالے سے ڈی پی اوآفس میں ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظرسب انسپکٹراسجدمسعودکی زیرنگرانی ٹیلی فون نمبر062-9250363پرڈسٹرکٹ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔جس پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ڈی پی او محمدفیصل کامران کی ہدایت پر12ربیع الاول عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پرسیکیورٹی کے انتظامات مکمل
