اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 31توپوں کی سلامی پیش کی گئی ۔
آج ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جو ش و خروش سے منائی جا رہی ہے ، وفاقی دارالحکومت میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی سمیت امت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے 31توپوں کی سلامی پیش کی ۔
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر موبائل فون سروس جزوی معطل کر دی گئی ،بلیو ایریا سمیت میلاد جلوسوں کے روٹوں پر سروس جزوی معطل کی گئی ۔
وفاقی دارالحکومت میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر 31توپوں کی سلامی
