اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ موجودہ انتشار،نفاق اورناانصافی کاواحدحل سیرت طیبہؐ میں ہے۔حضورؐسےمحبت ہرمسلمان کےایمان کاحصہ ہے۔
صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ نے مساوات،بھائی چارے،عدل وانصاف پرمبنی معاشرہ تشکیل دیا، آپؐ رنگ، نسل، زبان اوروطن سےبالاترایک ملت کاقیام عمل میں لائے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نےحضورؐ کومعبوث فرما کر انسانیت پراحسان فرمایا، اللہ تعالیٰ نےآپؐ کو تمام جہانوں کیلئےرحمت بناکربھیجا، آپؐ کی اطاعت وفرمانبرداری دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ حضورؐسےمحبت ہرمسلمان کےایمان کاحصہ ہے، آپؐ کایہ اعجازہےجانی دشمنوں کوایک دوسرےکاخیرخواہ بنادیا۔
حضورؐسےمحبت ہرمسلمان کےایمان کاحصہ ہے، صدر عارف علوی کا عید میلاد النبی ﷺ پر پیغام
