بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) حضورِ اکرم کو پوری انسانیت کے لئے رحمت بنا کر بیھجا عید میلاد نبی مسلمانوں کے اُمت کے لئے بڑی خوشی کا دن ۔حضرت محمدؐ کی سیرت پر عمل کرکے فلاح پائی جاسکتی ہے اسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے۔ کہا لاہور کے قبضہ گیروں کی طرح بہاولپور کو کسی سیاسی موروثی درباری مجاوروں کا غلام بننے نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہارچیرپرسن صوبہ بہاول پوراتحاد آسیہ کامل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا عاقبت نااندیش سیاستدانوں نے ناصرف خودکفیل صوبہ کو بے گھر کیا بلکہ بیرحم قلم سے لاہور کے گدی نشینوں کی تحویل میں دیا۔صوبہ بہاولپور ہماری منزل انشاءاللہ وہ دِن دور نہیں جب تخت ِ لاہور کی غلامی سے نجات مل جائے گی۔