ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال صادق بلوچ نے انتظامی بنیادوں پر ذیل تبادلہ جات کے احکامات جاری کر دیے۔ انسپکٹر محمد امین ایس ایچ او تھانہ اکانوالہ بنگلہ ساہیوال سے ایس ایچ او تھانہ سول لائن۔انسپکٹر آفتاب احمد ایس ایچ او تھانہ سٹی چیچہ وطنی سے ایس ایچ او تھانہ اوکانوالہ بنگلہ۔انسپکٹر محمد ساجد صدیق ایس ایچ اوتھانہ فرید ٹاون سے پولیس لائن۔سب انسپکٹر رانا آصف سرور ایس ایچ او تھانہ سٹی ساہیوال سے ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاون۔سب انسپکٹر ملک غلام عباس تفتیشی آفیسر تھانہ غلہ منڈی سے ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ۔سب انسپکٹر محمد ممتاز ایس ایچ او تھانہ سول لائن سے ایس ایچ او تھانہ کمیر۔سب انسپکٹر محمد اعجازبھٹی ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ سے ایس ایچ او تھانہ سٹی چیچہ وطنی۔سب انسپکٹر ماجد اشفاق ہانس ایس ایچ او تھانہ کمیر سے ایس ایچ او تھانہ سٹی ساہیوال۔سب انسپکٹر عمردراز تھانہ فرید ٹاون سے تفتیشی آفیسر تھانہ غلہ منڈی