• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ساہیوال میں کوئزمقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔

Oct 27, 2021

ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ساہیوال میں سیرت البنیؐ کے سلسلے میں کوئز مقابلے کا انعقاد ہوا۔جس کی صدارت کالج ہذا کے پرنسپل انجینئرمنیراحمدنےکی۔انجینئر جاوید مصطفی وائس پرنسپل II اورحبیب الرحمن وائس پرنسپل I،صدورشعبہ جات اورٹیوٹور میں بورڈممبرزنےخصوصی طورپرشرکت کی۔تمام شعبہ جات کےاساتذہ وطلباء نےبھر پورشرکت کی۔ڈاکٹر محمد اجمل صدرشعبہ فوڈ،چیف ٹیوٹرادارہ ہذااور رائے محمد عباس لیکچرار سیکرٹری ٹیوٹوریل بورڈ نے اس مقابلے کو منعقد کرنے میں بھر پور کوشش کی۔اس کوئز مقابلے میں ہر شعبہ سے 2 طلباء نے حصہ لیا ۔ راۓ محمد عباس نے نتائج کااعلان کیا۔جس کے مطابق شعبہ فوڈ نے اول،شعبہ آٹو نے دوئم اور شعبہ الیکٹریکل نے سوئم پوزیشن حاصل کی ۔ چیف ٹیوٹر ڈاکٹر محمد اجمل نے کوئز مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور مہمانان گرامی کا شکر یہ ادا کیا۔ پرنسپل ادارہ ہذانے اؤل، دوئم اور سوئم پوزیشن لینے والے طلباء میں نقد چیکس تقسیم کیے۔جس کے مطابق اول پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو مبلغ-/10،000روپے،دوئم پوزیشن حاصل کرنےوالی ٹیم کو مبلغ-/7000روپے اور سوئم پوزیشن حاصل کر نے والی ٹیم کو مبلغ-/5000روپے کے چیکس تقسیم کیے گئے۔انہوں نے حصہ لینے والے تمام طلباء کی کارکردگی کوسراہا۔انہوں نے صدارتی خطاب میں سیرت طیبہؐ پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا سر کار دو عالمؐ کی محبت وعقیدت کے بغیر کسی انسان کا ایمان کامل نہیں ہو سکتا ۔ لہذا اللہ تعالیٰ سے دعا گور ہونا چاہیے کہ آپ کی عقیدت ہمارے دلوں میں کائنات کی ہر چیز سے زیادہ ہو جائے ۔ چیف ٹیوٹر کے شکر یہ کے ساتھ اس کوئز مقابلے کا اختام ہو گیا ۔مزید پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ جی سی ٹی کالج کی تاریخ میں یہ پہلا پروگرام ہے جو سی او ٹیوٹا کی ہدایت پر کیا گیاجو پورے پنجاب میں ہورہیے ہیں۔میں اپنے آپ اور اپنے ٹیوٹوریل بورڈ کے ممبران کو خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ ہم نے سیرت النبیؐ پر یہ پروگرام کروایا اور آئندہ بھی ہمارا یہ پلین ہے کہ ایسے پروگران کرواتے رہیں گئے