• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

میاں چنوں تلمبہ روڈ پر فارمیسی میں ڈکیتی کی واردات مسلح ڈاکو نقدی موبائل فون اور کمپیوٹر لے کر فرار ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نیوز ٹائم نے حاصل کرلی

Oct 28, 2021

میاں چنوں تلمبہ روڈ پر واقع فارمیسی میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے فارمیسی مالک قاضی طاہر ایڈووکیٹ کے مطابق مسلح ڈاکو فارمیسی سے چار لاکھ روپے موبائل فون اور کمپیوٹر لے کر فرار ہوگئے ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نیوز ٹائم نے حاصل کرلی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ڈاکو نقدی موبائل فون اور کمپیوٹر لے کر فرار ہو رہے ہیں پولیس تھانہ سٹی میاں چنوں موقع پر پہنچ گئی ایس ایچ او آصف چوہان کے مطابق ناکہ بندی کردی گئی ہے جلد ڈاکو پولیس کی گرفت میں ہونگے
رپورٹ وقار حسین پراچہ نیوز ٹائم خانیوال