• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص سے مکمل علاج اور صحت یابی ممکن ہے

Oct 28, 2021

بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے ) بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص سے مکمل علاج اور صحت یابی ممکن ہے اس موذی مرض بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلانے کے لیئے حکومتی اداروں، میڈیا اور سول سوسائٹی کو میدان میں آنا ہوگا ان خیالات کا اظہار پیلیکن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور گرل گائیڈ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے بہاولپور میں منعقدہ بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار میں مقررین نے کیا سیمینار کی مہمان خصوصی میمونہ ظہور، ریجنل کمشنر گرل گائیڈ ایسوسی ایشن خدیجہ مہ جبیں اور صوبائی نائب صدر ندیمہ ظفر تھیں پیلیکن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی پروگرام آفیسرز راشدہ خرم، رابعہ الیاس، ڈسٹرکٹ کمشنر گرل گائیڈ لائبہ ظہور، ریجنل سیکرٹری آسیہ بانو، ٹرینر بینش حسن اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے مناسب آگاہی اور تعلیم و شعور نہ ہونے کی وجہ سے بریسٹ کینسر کے مرض میں اضافہ ہورہا ہے خواتین روایتی حیا کے تحت اپنی اس بیماری کا کھل کر اظہار نہیں کر پاتیں جس کی وجہ سے اس کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کا علاج ممکن نہیں رہتا انہوں نے کہا کہ بچوں کو اپنا دودھ پلانے والی ماؤں میں یہ شکایت بہت کم ہے اس لیے ضروری ہے کہ مائیں اپنے بچوں کو خود فیڈنگ کرائیں خواتین بریسٹ کینسر سکریننگ کو معمول بنائیں اس سے بروقت علاج میں مدد ملتی ہے پراجیکٹ مینجر پیلیکن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن عظمیٰ احمد نے اپنی تنظیم کے پراجیکٹ کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی اور کہا کہ ان کی تنظیم امن و رواداری بارے منتخب یونین کونسلوں میں آگاہی مہم چلا رہی ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں ان کی تنظیم پراجیکٹ کے رابطہ میں رہنے والی خواتین اور طالبات کو بھی بریسٹ کینسر بارے آگاہی دیے گی سمینار میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میڈم مہوش سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ خواتین، معلمات اور گرل گائیڈز نے شرکت کی،