بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ آج 29 اکتوبر 2021 بروز جمعتہ المبارک کو چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی ہدایت پر ہوشربا مہنگائی،پیٹرولیم۔مصنوعات ،بجلی اور سوئی گیس کی قیمروں میں اضافہ کے خلاف ملک بھر کی طرح بہاول پور ڈویژن کے تینوں اضلاع رحیم یار خان خان ،بہاول پور اور بہاولنگر میں بھی دمادم مست قلندر ہو گااور پیپلزپارٹی کے کارکنان اور بپھرے عوام سراپا احتجاج بن کر حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ نااہل و نالائق حکومت نے عوام پر تواتر سے بجلی و پیٹرول بم گرا رہی ہے اور سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ تک بھی چھین لیا اور آٹا، چینی، گھی،ادویات کی قیمتیں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں مگر نااہل حکمرانوں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی کال پر مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف 29 اکتوبر کے ضلعی سطحوں پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے تخت بنی گالا کو ہلا کر رکھ دیں گے