• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محکمہ زکواۃ و عشر میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 36 سال بعد میں ریگولر نہ سکے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کردی

Oct 28, 2021

بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے)محکمہ زکواۃ و عشر میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 36 سال بعد میں ریگولر نہ سکے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کردی دفتر کے باہر ملازمین کا احتجاج،ملازمین کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے اس مہنگائی کے دور میں 17 ہزار 600 روپے پر کام کر رہے ہیں اور 36 سال ہو گئے ہیں مگر حکومت نے آج تک کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کیا پنجاب بھر کے 2100 ملازمین گزشتہ ایک ماہ سے قلم چھوڑ ہڑتال پر ہے مگر حکومت کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہو رہیملازمین کا کہنا تھا کہ 17600 روپے تنخواہ میں ہمیں فیلڈ ورک بھی کرنا [پڑتا ہے اور پیپر ورک کے نام پر ہمیں ایک پیسہ بھی نہیں دیا جاتا انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں فوری طور پر ریگولر کیا جائے اور ان کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جائے۔