بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے)تھانہ بغدادالجدیدپولیس کی قماربازوں کے خلاف کارروائی، متعدد گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد،مقدمہ درج۔جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،ان کے خلاف بھرپورکارروائیاں کرتے ہوئے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایاجائے گا، ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی معاشرتی جرائم کے خاتمے کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر بہاول پورپولیس کی قماربازوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،اسی سلسلہ میں تھانہ بغدادالجدیدپولیس نے مخبر کی اطلاع پرقماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعددقماربازوں کوگرفتارکرلیا۔قماربازوں میں صابر،فرحان،ہاشم،شاکر،عمران اورغلام نازک شامل ہیں۔ان کے قبضہ سے10600روپے داؤ پر لگی رقم کے ساتھ بلیرڈ کا سامان بھی برآمد کر لیا۔ تھانہ بغدادالجدیدپولیس نے قمار بازوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی اونے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،جواء کھیلنے والے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہینگی۔ان کے خلاف بھرپورکاررروائیا ں کرتے ہوئے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے گا۔
تھانہ بغدادالجدیدپولیس کی قماربازوں کے خلاف کارروائی، متعدد گرفتار،
