• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چیئر مین اوور سیز پاکستانیز کمیٹی مہر اظہر جاوید دھول کی زیر صدارت بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

Oct 28, 2021

خانیوال (نمائندہ خصوصی) چیئر مین اوور سیز پاکستانیز کمیٹی مہر اظہر جاوید دھول کی زیر صدارت بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی، ڈی پی او محمد علی وسیم، اے ڈی سی آر ڈاکٹر وقار خان، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران اور سائلین بھی موجود تھے۔ چیئر مین نے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے موصول ہونے والی 18درخوستوں کا جا ئزہ لیا اور ان کے حل کے لئے قانونی تقاضے پورے ہونے پر متعلقہ افسران کو ریفر کیا گیا۔ چیئر مین اوور سیز پاکستانیز کمیٹی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اوور سیز کمیٹی کے اشتراک سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اوور سیز پا کستانیوں سے متعلق ارسال کردہ درخواستوں پر رپورٹس میں کسی قسم کی تاخیر نہ کریں اور ان کے مسائل کے حل میں رکا وٹوں کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزاد کی ہدایت پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خصوصی ریلیف فراہم کیا جارہا ہے اوراوور سیز پاکستانیوں کی جائیدادوں اور دیگر اثاثوں کی حفاظت کو یقین بنا یا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آٖغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ غیر ملکوں میں مقیم پاکستانیوں کی املاک،حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پرحل کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کوشاں ہے۔ انہوں نے سرکاری ادارون کو ہدایت کی وہ اوور سیز پاکستانیوں کی شکایت کا جلد ازالہ کرتے ہوئے اانہیں قانونی حق اور ریلیف فراہم کریں۔ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ غیر ملکوں میں مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جو ذرمبادلہ بھجوا کر ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار اد اکررہے ہیں