اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز سری نگر سے شارجہ جانے والا بھارتی طیارہ لاہور کی فضائی حدود سے گزرا تھا ، اب سول ایوی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجاز ت دی گئی ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق بھارتی نجی فضائی کمپنی کا طیارہ سری نگر سے شارجہ جا رہ اتھا ، ائیر بس320 نے دوران پرواز پاکستان کی فضائی حدود کو بھی استعمال کیا ، بھارتی طیارہ لاہور رینج سے گزرتا ہوا شارجہ گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان سول ایوی ایشن نے کہا کہ بھارتی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ۔
بھارتی طیارے کو کس نے لاہور ریجن کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی ، تفصیلات سامنے آگئیں
