ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی ہدایت پر سی ای اوتعلیم ڈاکٹرمحمدارشد کی زہر نگرانی پرضلع بھرکے سکولوں میں طلباء کو بھی کروناوائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگانے کاعمل شروع،ڈپٹی ڈی ای اوسیکنڈری ڈاکٹرنویدعظمت رانانے طلباء کو کروناوائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوائی-تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی واجد علی شاہ کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹیوآفیسرڈاکٹرمحمدارشدکی سربراہی میں ضلع بھرکے سکولوں میں طلباء کو بھی کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگانے کاعمل شروع کردیاگیاہے-اس ضمن میں موبائل ہیلتھ یونٹ کنٹینرنے گورنمنٹ ہائی سکول شہدائے اے پی ایس میں طلباء کو کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگانے کا اہتمام کیا-ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسروپرنسپل ڈاکٹرنویدعظمت رانانے مذکورہ ہیلتھ یونٹ کادورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لیا-انہوں نے اپنی نگرانی میں 2ہزار30کوطلباء کو ویکسین لگوائی اورطلباء کو ہدایت کی کہ ویکسین لگوانے کے ساتھ کروناوائرس سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت کی ایس اوپیز پر عمل جاری رکھا جائے-