• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مشکلات سے گزر کر اس مقام پر پہنچنے والے آصف علی کے والد بھی بیٹے کی کامیابی پر خوش، پیغام جاری کر دیا

Oct 30, 2021

شارجہ (نمائندہ خصوصی)ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے والے آصف علی کے والد نے بھی بیٹے کی پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے خلاف میچ میں ایک اوور میں چار چھکے لگاکر قومی ٹیم کو جیت دلانے والے آصف علی کے فیصل آباد میں واقع گھر پر جشن کا سماں تھا۔آصف علی کے والد نے بیٹے کی پرفارمنس پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے آصف کو کھیلنے سے روکتے تھے لیکن بعد میں آصف کو سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے آصف کے ہاتھوں کامیابی دلوائی۔