ممبئی (نمائندہ خصوصی)ساوتھ انڈین اداکار پنیت راج کمار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنیت راج کمار کو جمعہ کے روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں فوری طور پر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اداکار پنیت راج کمار جِم میں ورزش کے دوران اچانک گرپڑے جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو منتقل کیا تاہم وہ دم توڑ گئے۔46 سالہ پنیت راج کمار ساو¿تھ انڈین فلموں کے معروف اداکار تھے اور انہیں پاورسٹار کے نام سے جانا جاتا تھا۔
ساوتھ انڈین فلموں کے معروف ترین ہیرو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
