• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نوجوان کی گمشدگی،14روز گزرنے کے باوجود پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا،

Oct 30, 2021

بھاولپور (نویداقبال چوہدری سے) نوجوان کی گمشدگی،14روز گزرنے کے باوجود پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا، اندیشہ ہے کہ میرے بیٹے کو قتل کر دیا گیا ہے،مگر پولیس کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہی اعلیٰ حکام نوٹس لیں،گمشدہ نوجوان کے والد کی فریاد۔
تفصیل کے مطابق نورپورنورنگا کے رہائشی خواجہ محمد صادق نے میڈیا کو بتایا کہ میرا نوجوان بیٹا محمد عمیر جو 14روز سے غائب ہے مگر پولیس نے اب تک ایف آئی آر درج نہیں کی ہے، روزانہ ہمیں مختلف بہانوں سے ٹرخا دیا جاتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ17اکتوبر کی سہ پہر 4.01PMکو اچانک میرے بیٹے کا موبائل فون بند ہوگیا جس پر اس کی تلاش شروع کی تو معلوم ہوا کہ اسے آخری وقت ارشد بلال بھٹی کے ساتھ دیکھا گیاہے، جس پر میں اپنے بیٹے عمیر اور ارشد بھٹی کے موبائل فون نمبرز کے ڈیٹا نکلوائے جس سے ثابت ہوا کہ آخری وقت دونوں ایک ہی جگہ پر اکٹھے تھے ، اب مشتبہ ارشد بلال نامی شخص غائب ہے، جو پہلے بھی دوقتل کیا میں گرفتار رہ چکا ہے، اوراس نے دونوں قتل کرائے کے قاتل کا کردار ادا کرتے ہوئے کئے ہیں مجھے قوی اندیشہ ہے کہ میرے بیٹے کو بھی اس نے قتل کر دیا ہے،مگر آج 14روز گزرنے کے باوجود پولیس تھانہ مسافر خانہ نے مقدمہ درج نہیں کیا اور نہ ہی میرے بیٹے کےممکنہ قاتل کی تلاش کیلئے کوئی پیش رفت کی ہے،جس پر مجبوراً میں نے عدالت عالیہ بھاولپور سے انصاف کیلئے رجوع کیا ہے، ڈی پی او بھاولپور آر پی او بھاولپور، آئی جی پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب اس معاملے میں فوری نوٹس لے کر میری دادرسی فرمائیں۔