• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آریان خان تو جیل سے باہر آ گئے لیکن ان کے ساتھ گرفتار ہونے والے ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کہاں ہیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

Oct 31, 2021

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے کنگ شاہ ر خ خان کے بیٹے آریان خان تو گزشتہ روز آرتھر جیل سے باہر آ گئے لیکن ان کے ساتھ گرفتار ہونے والے ارباز مرچنٹ تاحال جیل میں ہیں جبکہ کچھ دیر قبل اداکارہ منمن دھمیچا کو رہا کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق آریان خان کی رہائی کیلئے وکلاءکی جانب سے گزشتہ روز دستاویزی کامکمل کر لیا تھا جس کے باعث ان کی رہائی ممکن ہو سکی تاہم منمن اور ارباز مرچنٹ کے دستاویز مکمل نہیں ہو سکے تھے جس کے باعث ہفتہ کے روز ان کی رہائی عمل میں نہیں آ سکی ، منمن دھمیچا کو آج صبح چھوڑ دیا گیاہے جبکہ امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ ارباز مرچنٹ کو بھی آج جلد ہی رہا کر دیا جائے گا ۔منمن دھمیچاکی ضمانت میں ایک شرط یہ عائد کی گئی ہے کہ وہ میڈیا سے بات نہیں کر سکیں گی۔

پنجاب کے بعد سندھ بھر میں بھی ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ
یاد رہے کہ آریان خان سمیت ان کے دوستوں کی درخواست ضمانت ممبئی ہائیکورٹ کی جانب سے 28 اگست کو منظور کر لی گئی تھی ۔تینوں کو سمندری جہاز میں چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا ۔