• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں

Nov 1, 2021

بہاول پور(بیوروچیف جنوبی پنجاب)پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،متعددملزمان گرفتار،منشیات،داؤ پرلگی رقم اورناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے،ڈی پی او۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی”منشیات سے پاک معاشرہ”پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی ہدایات کے مطابق بہاول پور پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے متعدد ملزمان کوگرفتارکرکے منشیات،داؤ پرلگی رقم اورناجائزاسلحہ برآمدکر لیا،پولیس تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ،چنی گوٹھ،خیرپورٹامیوالی،سول لائنزاورعنایتی نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدحسین،وپاری،محمدشہزاد،شاہزیب،محمدشوکت،محمددل نواز اورصفدر کو گرفتارکرلیا، جن کے قبضہ سے155 لیٹردیسی شراب، 30 عددبوتلیں ولائتی شراب برآمدکرلیں، تھانہ سٹی یزمان پولیس نے قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمدفاروق،فیصل اکرم،جاوید، راشد امین،عرفان،محمدعثمان اورحنظلہ کو گرفتارکرلیا،جن کے قبضہ سے سینکڑوں روپے داؤ پرلگی رقم اوربلیرڈ سامان برآمدکرلیا۔تھانہ صدرحاصل پورپولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمداکرم سے پسٹل30بور برآمدکرلیا،متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈی پی اونے اپنے پیغام میں کہا کہدستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں،تاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے